وزیر اعظم سمیت مختلف شخصیات کا احمد لدھیانوی سے بھائی کی وفات پر تعزیت

  وزیر اعظم سمیت مختلف شخصیات کا احمد لدھیانوی سے بھائی کی وفات پر تعزیت

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سربراہ سنی علما کونسل مولانا محمد احمد لدھیانوی کے بڑے بھائی حاجی عطا اللہ لدھیانوی کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض، سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز، گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان، صدر سنی علما کونسل مولانا اورنگزیب فاروقی، سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صدر وفاق المدارس پاکستان مولانا حنیف جالندھری، سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم، سجادہ نشین دربار سلطان باہو پیر سلطان فیاض الحسن، عبداللہ حمید گل، مولانا نعمان ضیا فاروقی  سمیت دینی سیاسی حکومتی قیادت و اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

  اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاوں کا اظہار کیا ہے۔