اسلام ایک مکمل ضابط حیات ہے،دردانہ صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر لاہور عظمی عمران نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو معاشرے کی بنیادی اکائی خاندان کو تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتا ہے،صرف ایک یوم منانے کی بجائے زندگی بھر خاندان کے استحکام کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم خاندان کے موقع پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ خاندان ایک الہامی ادارہ ہے، اسی پر معاشرے کی بنیاد ہے، خاندان میں ہماری نسلیں پروان چڑھتی ہیں۔ فیملی سسٹم کی مضبوطی معاشرے کی مضبوطی کی ضامن ہے