ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ کرانے کا فیصلہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی جانب سے ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 16ہزار ورکرز کو  انٹرنیشنل ورکنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ کمپنی کے ہیڈ آفس میں ایل ڈبلیو ایم سی افسران کی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ڈپٹی سی ای او فہد محمود، جی ایم ایچ آر الطاف احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عمر چوہدری نے میٹنگ میں شرکت کی۔ وفد میں شامل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے ایکسپرٹ کا واکامی (جاپان)، رضی مجتبیٰ (اسلام آباد)، سعد (لاہور) نے ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی فہد محمود کو انٹرنیشنل ورکنگ اسٹینڈرڈز کے بارے میں بریفنگ دی۔پہلے مرحلے میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے تعاون سے ورکرز کیلئے سیفٹی اینڈ ہیلتھ پالیسی وضع کرے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاورکرز کے تربیتی پروگرام کے بارے میں کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشنل ورکنگ کے دوران ورکرز کی صحت اور سیفٹی یقینی بنانے کیلئے اس اہم اقدام کے لیے کوشاں ہے۔ تمام ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کیلئے پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ حاصل کرنا لازم ہو گا۔ورکرز کے لیے مرحلہ وار تربیتی نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی میں پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ سینٹر بھی قائم کرے گا جس کے لیے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن معاونت فراہم کرے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ورکرز کی صحت