ڈاکٹر سعادت علی کی کتاب ”پنجابی شاعری تے موسیقی دا سمبندھ“شائع
لاہور(پ ر) پنجابی زبان و ادب کے ممتاز استاد اور محقق ڈاکٹر سعادت علی ثاقب کا پی ایچ ڈی مقابلہ ”پنجابی شاعری تے موسیقی دا سمبندھ“ کتابی صورت میں انسٹیٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے منظر عام پر آگیا ہے۔ اس کے کل 262صفحات ہیں۔دیباچہ پرنسپل اور ڈین اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے تحریر کیا ہے۔یہ مقالہ موضوع کے اعتبار سے انتہائی منفرد اور ممتاز ہے،علمی حلقوں نے اس تازہ تحقیقی کاوش کو پنجابی ادبیات کے حوالے سے ایک اہم کارنامہ قراردیا ہے