جنوبی پنجاب، اتائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم، مانیٹرنگ تیز

جنوبی پنجاب، اتائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم، مانیٹرنگ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے اتائیت کے مکمل خاتمہ کے لیے بھرپور آپریشن کیا جائے اور جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد قانون کا شکنجہ سخت سے سخت کیا جا(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
ئے تاکہ لوگوں کو نا تجربہ کار اتائیوں اور انسانی زندگی بچانے والی ادویات میں ملاوٹ کرنے والوں سے نجات دلائی جاسکے۔ یہ باتیں انہوں نے ملتان ڈویژن کی انسدادِ اتائیت اور ڈرگز ٹیموں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انسداد اتائیت جائزہ اجلاس میں ملتان ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران جبکہ ڈرگ کنٹرول جائزہ اجلاس میں ملتان ڈویژن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز، سیکریٹرز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈز اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ٹیموں کی گزشتہ تین تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سیکریٹری مہر محمد حیات لک نے دونوں ٹیموں سے کام کے طریقہ کار اور انہیں درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مہر محمد حیات لک نے کہا کہ لوگوں کو کسی بھی صورت اتائیوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا لہذا اتائیوں کے خلاف بھرپور اور مسلسل ایکشن نہیں رکنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتائیوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے اور اس کے مکمل خاتمہ کے لیے تمام دستیاب وسائل اور اجتماعی و انفرادی توانائیاں صرف کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتائیت کے مضر اثرات بارے لوگوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے ڈرگز کنٹرول ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ اور جعلسازی کے ذریعے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جعلساز مافیا کی حوصلہ شکنی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آن لائن ڈرگرز اور ادویات کا کاروبار کرنے والوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ جانوروں کی ادویات کے اصل ہونے کو بھی یقینی بنانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری قمرالزماں قیصرانی، ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر ماریہ ممتاز اور سیکشن آفیسر سعید احمد سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔