نو مئی واقعات، عمران خان کی سازشیں بے نقاب، پارٹی چند دنوں کی مہمان سعید احمد منیس، آصف سعید کاردعمل

نو مئی واقعات، عمران خان کی سازشیں بے نقاب، پارٹی چند دنوں کی مہمان سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک میتلا(نامہ نگار)نو مئی کے واقعات پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل معافی جرم ہے جس نے ملکی اساس کو ناقابل (بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
تلافی نقصان پہنچانا ملکی پچھتر سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت ہے شہدا کی بے حرمتی نہیں کی جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا تاریخی یادگاریں نہیں جلائیں تاریخی ریڈیو پاکستان پشاور جس سے پاکستان بننے کا اعلان ہوا اس کی تاریخی دستاویز اور نایاب ریکارڈ جلا کر پاکستان تحریک انصاف نے وطن عزیز کی اساس کے خلاف گمراہ کن سازش کیان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ضلع وہاڑی سابق ایم این اے میلسی سعید احمد خان منیس کا صحافیوں سے اظہار خیال سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سعید احمد خان منیس نے کہا جس طرح عمران خان کی گھنونی سازش کے بعد ہندوستان اور اسرائیل میں خوشی کے شادیانے بجائے گئے فتنہ خان کا مکرو چہرہ بے نقاب ہو گیا پاکستانی قوم یہ جرم کبھی معاف نہیں کرے گیسابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ملک کے خلاف سازش سے دل برداشتہ ہو کر جس طرح پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کی مکرو سازش سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں یہ پارٹی چند دنوں کی مہمان ہے فتنہ خان اب صرف خود کو بچانے کے لئے ہاتھ پاں مار رہا ہےجن کو گمراہ کر کے ہنگامہ آرائی کروا کر سنگین مقدمات میں پھنسایا اسے ان کی کوئی پرواہ نہیں ان کی مائیں بددعائیں دے رہی ہیں سینئر رہنما منیس گروپ زاہد اقبال خان منیس نے کیا کہ حب الوطنی ہر پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔