ڈاکوﺅں کےخلاف آپریشن، کچہ میں مکمل کنٹرول کا پلان تیار
رحیم یارخان، ڈیرہ ،راجن پور،جام پور (بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)کچہ آپریشن میں(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل 45 ویں روز بھی جاری ہیں کچہ مورو میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیاب، سرچ آپریشن مکمل کرکے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا، کچی مورو میں ڈاکوں کی کمین گایوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 3 نئی پولیس پکٹس پکٹ پتن سرکاری، پکٹ عثمان، اور پکٹ ٹھٹہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ کچے کا 75 فیصد حصہ دہشگردوں ڈاکوں سے کلئیر کرالیا گیا، مزید پیش قدمی جاری ہے اب تک کی کاروائیوں میں 7 ڈاکو ہلاک، 13 سرنڈر سمیت 31 ڈاکو گرفتار جبکہ 9مغوی بازیاب کروا کر بھاری اسلحہ و اینونیشن برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں اور آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہی ۔آر پی او کی ذیر قیادت کچہ کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل کلئیر کرانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔آر پی او کی زیر کمانڈ پولیس دستوں نے خطرناک علاقہ کچہ مورو سے ڈاکوں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مسمار کر کے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال کا کہنا ہے کہ پولیس دستوں نے کچہ مورو میں سرچ آپریشن مکمل کر کے علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے کلئیر کرا لیا ہے ۔کچہ مورو میں ریاست و قانون کی رٹ قائم رکھنے کے لیے تین نئی پکٹس قائم کر دی گءہیں کچہ مورو میں ڈاکووں کی کمین گاہوں پر پکٹ پتن سرکاری، پکٹ عثمان، اور پکٹ ٹھٹہ قائم کی گئی ہیں ۔ پکٹس پر اضافی نفری ، مضبوط مورچوں اور آبزرویشن ٹاور قائم کر کے ان پکٹس کو مزید مضبوط کر دیا گیا ہے۔کچہ مورو سے فرار ہونے والے پٹ و عمرانی گینگ کا تعاقب جاری ہے، کریمنلز کے قدم کہیں بھی نہیں ٹکنے دیں گےاندرون کچہ کے مزید علاقوں میں ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔رحیم یارخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں شروع ہونے والا کچہ گرینڈ آپریشن ہیٹ میپ کے مطابق 45 ویں روز بھی جاری رہا جس میں پولیس نے ڈاکوں کی سخت مزاحمت کو کچلتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دریائے سندھ کے پانیوں کے درمیان کچہ کا خطرناک ترین علاقہ جزیرہ نما کچہ رجوانی کو کلیئر کرنے کے سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں جدید ترین بھاری ہتھیاروں پولیس کے دستے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرون سے کریمینلز کے علاقوں کو سرچ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، پولیس نے جاری آپریشن کے دوران متعدد کریمینلز ہلاک، گرفتار اور سرنڈر ہوئے جبکہ ان کی قبضہ سے بڑے پیمانے پر خطرناک آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ پولیس جزیرہ نما کچہ رجوانی جو کہ خطرناک محل وقوع اور پیچیدہ ہے کہ چپے چپے کی تلاشی لے کر کلیئر کیا جائے گا، پولیس فورس حکمت عملی کے تحت میدان کاری کے اصولوں کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، پولیس فورس نے کچہ کریمینلز سے عوام الناس کو نجات دلانے اور ریاست و قانون کی رٹ قائم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔