جنوبی پنجاب، 25مئی کو یوم شہداءبھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ ،تیاریاں مکمل
ملتان، میلسی(سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، سٹی رپورٹر، نمائندہ پاکستان)(بقیہ 34نمبرصفحہ6پر )
شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو یوم شہداءبھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجنئیر عامر خٹک کی صدارت میں ضلعی و ڈویژنل محکموں، سول سوسائٹی کے افراد کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر،مشیر برائے وزیر اعظم عبدالغفار ڈوگر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد ،معروف عالم دین قاری حنیف جالندھری ،صدر ہاءکورٹ بار رانا آصف سعید، صدر ڈسٹرکٹ بار وحید بخاری،ڈسٹرک بار اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہداءکی عظیم قربانیوں کی بدولت وطن عزیز قائم ہے۔25 مئی کو گھنٹہ گھر پر قومی ترانہ کے ذریعے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریلیاں اور قومی پرچم سربلند کرے گی۔پوری قوم اپنی سپاہ اور شہداءکی فیملییز کے ساتھ کھڑی ہے۔اجلاس میں احمد حسین ڈیہڑ، شیخ طارق رشید، ملک آصف رجوانہ، ظہیر الدین علیزئی، حاجی احسان الدین، رانا اعجاز احمد نون، میاں شہزاد مقبول بھٹہ، قاسم خان لنگاہ، رانا اقبال سراج، میاں سلمان قریشی، میاں سلمان نعیم، رانا طاہر شبیر، بابر شاہ، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر، وکلاءبرادری، سول سوسائٹی کے افراد،سیاسی،تاجر و مذہبی جماعتوں کے افراد موجود تھے جبکہ اجلاس میں یوم شہداءتقریب میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت کا 25 مئی کویوم تکریم شہدا پاکستان منانے کا فیصلہ. ملک میں عام تعطیل کا اعلان ۔حکومت نے 25 مئی کویوم تکریم شہدا پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دن ملک میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہں گے۔اس دن کو منانے کا مقصد شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے، قوم کو پیغام دینا ہے شہدا، ان کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔25 مئی کو شہدا پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا، ملک بھر میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی ۔