پولیس شہداءکی فیملیز کےلئے نئے گھر بنانے پرغور، ملازمتیں بھی دینے کا فیصلہ، ذرائع

پولیس شہداءکی فیملیز کےلئے نئے گھر بنانے پرغور، ملازمتیں بھی دینے کا فیصلہ، ...

  

 میلسی(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خانیوال (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )

لودھراں وہاڑی اضلاع کے پولیس افسران واہلکاروں سے سنٹرل پولیس آفس میں خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس فورس کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد کانسٹیبلری کی سکریننگ مکمل،ہوئی جبکہ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ ویکسینیشن کی دوسری ڈوز ایک ماہ، تیسری 6 ماہ بعد لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ملازمین کی پروموشنز اور ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ سال 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا کیلئے نئے گھروں اور ملازمتوں کی تجاویز زیر غور ہیں۔ جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے 700 ملازمین کی ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس اگلے ایک دو روز میں منعقد ہوگا۔ صوبہ بھر میں 350 انسپکٹرز، 1300 سب انسپکٹرز اور 2100 اے ایس آئیز کی پروموشن جلد ہو جائے گی۔ ہیومن ریسورس ایپ پر ملازمین کی اے سی آرز ، چھٹیاں سمیت تمام دفتری امور ریکارڈ وقت میں سرانجام پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہافسران کانسٹیبلری کے ساتھ وقت گذاریں، انکے مسائل کے ازالے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔ جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے 81 پولیس افسران واہلکاروں کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا، جن میں وہاڑی پولیس کے 10 افسران و اہلکاروں کو انعامات سے نوازا گیاسرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ٹی ایس آئی مظہر شان، ٹی ایس آئی واصف لطیف، سب انسپکٹر افتخار احمد، اے ایس آئی خالد محمود، ہیڈ کنسٹیبل شوکت علی کنسٹیبل اعجاز انور، کنسٹیبل فائق وقاص، کنسٹیبل صدام، کنسٹیبل منیر اور پی آر او عدنان طارق شامل تھے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی آئی ٹی اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی عزیز اللہ خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔