ملتان، پولیس آپریشن، پہاڑی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، سامان برآمد
ملتان(وقائع نگار )پولیس تھانہ حرم گیٹ نے چوری و موٹر سائیکل چور(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )
ی کی وارداتوں میں مطلوب پہاڑی گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ارکان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں زرقون عرف پہاڑی اور آفاق عرف پارہ شامل ہیں گرفتار ملزمان سے ساڑھے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 09 موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز اور20 ہزارروپے نقدی شامل برآمد کر لیے گئے گرفتار ملزمان سے چوری و موٹر سائیکل چوری کے 16 مقدمات ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او حرم گیٹ ابراہیم دریشک کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ حمادالحسن بودلہ نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔