نو مئی واقعات، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے میلسی ، کو ٹ چھٹہ میں ریلیاں

نو مئی واقعات، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے میلسی ، کو ٹ چھٹہ میں ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی ، کوٹ دو(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) میلسی میں پاک فوج سے ا(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
ظہار یکجہتی کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے ۔ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جہانگیر خان یوسفزئی کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ قائد اعظم روڈ سے شروع ہوکر ریلوے پھاٹک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں جیالوں، اور تاجروں نے شرکت کی ۔ شرکا ریلی سے نواب علی رضا خاکوانی، جہانگیر احمد خان یوسفزئی ،چوہدری بلال احمد ایڈووکیٹ ،و دیگر نے خطا ب کیا ۔ جبکہ اس قومی ایشو کے ساتھ ساتھ میلسی سے منیس گروپ اور بھا بھہ گروپ کے قائدین الحاج سعید احمد خان منیس سابق ایم این اے اور سابق صوبائی وزیر نعیم اختر خان بھا بھہ قومی و صو بائی حلقہ جات میں وہاڑی کے طے مریم نواز کے دورے پر کارکنوں کے ہمراہ زیادہ شرکت کے لیے کو شاں ہیں ۔اس حوالے سے شہر یوں کا کہنا ہے کہ بلاشبہ مسلم۔لیگ ن کا ووٹ بنک 3 بار وزیر اعظم بننے والے میاں نوازشریف کے پاس ہے اور ا.ن کی آمد پر ہی یہ مکمل اکٹھا ہو گا تاہم مریم نواز بھی پوری طرح سے کو شاں ہیں یو ں میلسی میں دو بڑی پارٹیوں کے لیڈرسیاسی طور پرمتحرک ہیں.تاہم ضلع بھر سے 16 ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے 89 کارکن گرفتار ہوئے جن کی عدالت عالیہ سے ضمانتیں ہوئیں تاہم۔انہیں تھانہ ماڈل ٹان بورے والا میں درج ایک دہشت گردی کے مقدمے میں نامز د کر کے پولیس نے پھر گرفتار کر لیا اور ریمانڈ بھی حاصل کیا ۔زیرو ٹالرنس ملک بھر میں ضروری سمجھی جارہی ہے جس کے پس پردہ کچھ شدت پسندی کے واقعات ہیں جن ہردور کی طرح اپر کلاس کے سیاستدان تو نکل جاتے ہیں مگر مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کے کارکن "رل"جاتے ہیں ۔اس صورتحال پر تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدر ایم این اے اورنگزیب خان کھچی سابق صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی ضلعی جنرل سیکرٹری سلمان خان بھابھہ تحصیل صدر وسیم احمد شیخ مہر ظفر اقبال احمد ایڈوکیٹ قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماں نے میلسی وہاڑی اور بورے والا سے تعلق رکھنے والے بے گناہ کارکنوں کو دہشت گردی کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کرکے گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام دشمنی پر اتر آئی ہے اور بے گناہ لوگوں کو اذیت دی جا رہی ہے ہے ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انشااللہ جلد ہی اعلی عدلیہ کے ذریعے ان گرفتار کارکنوں کی رہائی کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔ تاہم جنہوں نے بھٹو دور اور جنرل ضیا کا مارشل لا دیکھا ہے وہ افراد مختلف ٹی ہاسز اور عوامی مقامات میں اس بات پر دکھی ہیں کہ انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ جمہوری حکو مت ملک میں " روس یو کرین تنازعہ" بنا نے جانب خدانخواستہ رواں دواں ہے اور یہ خوف اگلی نسلوں کو بھی منتقل ہو کر جمہوریت بارے اداسی لا ئے گا ۔#