نہری پانی چوری، ڈپٹی کمشنرز کو ایکشن کا حکم، کمیٹیاں بنانے پر غور
وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) نہری پانی چوری کی روک(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
تھام بارے حکومت پنجاب کا اقدام تمام ڈپٹی کمشنرز کو نہری پانی چوروں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔تحصیل کمیٹیوں کو بھی فعال ہو نے کی ہدایت ۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین کی صدارت میں نہری پانی چوری کی روک تھام بارے اجلاس ہوا۔ جس میں طے ہوا کہ کپاس کی کاشت کے لیے ٹیل تک پانی دیا جائے۔ نہری پانی کی کمی بارے کاشتکاروں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔نہری پانی چوروں کے خلاف کریک ڈان کیا جائے- اور نہری پانی چوری کی روک تھام کے لیے تحصیل کمیٹیاں فعال ہوںاور نہری پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج گرفتاری یقینی بنائیں ۔ اجلاس میں محکمہ مال، انہار ،پولیس کے افسران شریک ہوئے#