یونیورسٹیوں، چیمبرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، محمد علی

یونیورسٹیوں، چیمبرز کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، محمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیو رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر محمد علی کا دورہ ایوان تجارت و صنعت ملتان انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج،ریسرچ،یونیورسٹی مسائل پر تبادلہ خیال مسائل کے حل ریسرچ اور بہتری کی جانب اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ شب بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا شعبہ آئی(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
 ایم ایس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حسن بچہ،پروفیسر شوکت ملک،پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی،مس جویریہ ان کے ہمراہ تھیں اس موقع پر منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج میں موجود خلا کو پر کرنے اور مل جل کر یونیورسٹی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی 2014 کے لگ بھگ یہ یونیورسٹی ملک بھر کی یونیورسٹیز میں ساتویں نمبر پر تھی جبکہ آج 49ویں نمبر پر ہے میں نے فیصل آباد اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور وائس چانسلر کام کیا ہے تاہم بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں گزشتہ دو ماہ سے بطور وائس چانسلر کام کرتے ہوئے مشکلات اور چیلنجز کے پہاڑ نظر آرہے ہیں جن کو ہم طلبا طالبات اساتذہ اور انڈسٹری کے لوگوں کے تعاون سے عبور کریں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور چیمبرز انڈسٹریز کو ایک پیچ پر ہونا چاہیے مل بیٹھ کر انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج مضبوط بنائیں گے انہوں نے کہا کہ تین شعبہ جات آئی ٹی انفراسٹرکچر،ڈیجیٹلائزیشن اورانوائر منٹ میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں چیمبرز ممبران کی ضرورت کے مطابق یونیورسٹیز کا تدریسی نصاب مرتب ہونا چاہیے یونیورسٹیز سے نکلنے والے گرایجویٹس کی بہتر سے بہتر تربیت کی کوشش کی جائے گی ہماری یونیورسٹیز میں زیادہ تر لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کے لیے ہمیں دوسروں کی رائے کا احترام کرنا اور اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا اپنی رائے کو دوسروں پر تھوپنے سے گریز کرنا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں راشداقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ایوان تجارت و صنعت ملتان اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا مضبوط اور پرانا الحاق ہے جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ملتان چیمبر کی مشاورت سے نئے Curriculum ڈیزائن کئے جائیں تاکہlumini aفیلڈ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جدید علوم اور جدید مشینری کو متعارف کرایا جائے ملتان چیمبر کی طرف سے کسی پراجیکٹ کیلئے یونیورسٹی سے رہنمائی مانگی جائے تو یونیورسٹی اپنے متعلقہ شعبہ کے ماہرین پر مشتمل نمائندے نامزد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری Academia Linkage کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کے اجلاس ترتیب دیئے جائیں تاکہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق تربیتی کورسز کرائے جائیں اور ہنر مند افرادی قوت انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق حاصل ہو سکے۔ E-Commerce کے فروغ کیلئے PITB (پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) مختلف پراجیکٹس کے ذریعے ہماری تجویز ہے کہ آپ کی یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہا ہے جیسا کہ PLAN-9 وغیرہ۔ ہماری گزارش ہے کہ ان پراجیکٹس میں بھی ملتان چیمبر کو شامل کیا جائے تاکہ E-earnings اور Physical پراجیکٹس کو ملتان چیمبر کے ممبران اور جنوبی پنجاب کی تمام کاروباری برادری کو متعارف کرائے جا سکیں نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید اور سابق صدر خواجہ محمد عثمان نے کہا کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے بہت سے شعبوں میں جدید آلات سے مزین لیبارٹریز موجود ہیں ان میں ٹیسٹ کی سہولت اوپن کرکے نہ صرف طلبا طالبات کو سیکھنے کا موقع فراہم کریں بلکہ یونیورسٹی ریونیو میں بھی اضافہ کریں اس وقت آٹو مشین اے آر اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کی بہت مانگ ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ریسرچ کرنے کا پہلی جگہ یونیورسٹی ہوتی ہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر بالکل کام نہیں کیا گیا انہوں نے تجویز دی کہ یونیورسٹی اور چیمبر مل کر ایک کمیٹی تشکیل دیں جو ریسرچ پر اپنابھرپور کردار ادا کر سکے تقریب سے خواجہ محمد حسین، میاں فضل الہی شیخ،ڈاکٹر حسن بچہ،شوکت ملک،مس جویریہ،وسیم شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ احتشام الحق،عدنان چغتائی،شاہد محمود خان،صالحہ حسن،ملکہ رانی،فرح رحمن،محمد شفیق،خواجہ محمد فاروق،شیخ فہیم ستار،عبداللہ ندیم،اورنگزیب عالمگیر،نوید اقبال چغتائی،ربنوازملک،محمد یونس غازی،ہارون چغتائی،امین باقر دیگر نے شرکت کیملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کی عشائیہ تقریب سے وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر محمد علی،صدر ایوان میاں راشد اقبال،شیخ محمد عاصم سعید،،ڈاکٹر حسن بچہ،پروفیسر شوکت ملک ،خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد عثمان،مس جویریہ،محمد شفیق خطاب کررہے ہیں دوسری جانب خواجہ محمد حسین وائس چانسلر کو ایوان کا نشان پیش کررہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی، احتشام الحق،عدنان چغتائی،شاہد محمود خان،صالحہ حسن،ملکہ رانی،فرح رحمن،خواجہ محمد فاروق،شیخ فہیم ستار،عبداللہ ندیم،اورنگزیب عالمگیر،نوید اقبال چغتائی،ربنوازملک،محمد یونس غازی،ہارون چغتائی،امین باقر دیگرشریک ہیں۔