ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ، جعلی میڈیسن برآمد، ملزم گرفتار
بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو) ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور محمد عدنان لوہانی کی نگرانی میں ایف آئی اے کی ٹیم محمدشیراز ایس آئی، شعیب ممتاز ایس آئی، احمدقمر ایس آئی کے علاوہ دیگرملازمین مقصوداحمد، محمدجاوید، محمدجمشید، حافظ(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
محمدعثمان، بابرشاہ، عدنان رشید اورطاہر محمود نے چشتیاں میں نظام بٹ نامی شخص کی ٹرانس فارمرز ریپرنگ ورکشاپ پرچھاپہ ماراوہاں سے ٹرانس فارمزر، کوائلز، ٹرانس فارمرز کاآئل اوردیگر میٹریل برآمد کرکے ضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کو مقامی واپڈاافسران کی اشیرباد حاصل تھی۔اسی طرح بہاولنگر میں شاہ زیب ولدارشاد فاروق نامی شخص کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی اورغیررجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار برآمدکرلی اورڈرگ انسپکٹرکی موجودگی میں قانونی کاروائی کاعمل تیزکردیاہے مذکورہ بالاٹیم نے فقیروالی کے علاقہ میں شریف جیولرز کے مالک اصغرعلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیرملکی کرنسی برآمدکرلی اس کیخلاف غیرقانونی کرنسی کاکاروبار کرنے کامقدمہ درج کرلیاہے۔ عوامی وسماجی حلقوںنے ایف آئی اے کی کارکردگی کوبھرپورانداز میں سراہاہے۔