اتحادی حکومت ملکی تعمیروترقی کےلئے کوشاں، بلیغ الرحمن
ملتان ( سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور بداخلاقی کی سیاست نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جس کی وجہ سے آ ج پوری قوم ششسدر دکھائی دے رہی ہے لیکن موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر )
شانہ بشانہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے صاجزادے ملک آ صف رفیق رجوانہ سے گورنر ہاو¿س میں کی گئی ملاقات میں کیا بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ حساس اداروں پر پی اٹی آ ئی شرپسند عناصر کے حملے شرمناک فعل ہیں جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے ذمہ دار شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزادی جائے جنہوں نے ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دینے والے شہداءکی یاد گار تک کی بے حرمتی کی آ ج پوری قوم کو سمجھ لینا چاہیے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ان کے انہی سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے آ ج پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔