مسلم لیگ (ن) کایوم تکبیر پر ریلی نکالنے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یوم تکبیر کی مناسبت سے لاہور میں تقریب منعقد کرنے کی بجائے ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کریں گے۔بتایا گیاہے کہ ابتدائی طور پر یوم تکبیر کی ریلی کے لیے دو مقامات کی تجویز تیار کی گئی ہے جس میں مزنگ سے نیلا گنبد چوک اورماڈل ٹان مرکزیسیکرٹریٹ سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ایک روٹ کو فائنل کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن)لاہور نے یوم تکبیر کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالنے کی اپنے طور پر تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق ارکان صوبائی اسمبلی،صوبائی حلقوں کے تنظیمی عہدداروں،سابق بلدیاتی نمائندوں،یوتھ کوارڈی نیٹرز،خواتین،لیبرونگ،پروفیشنل ونگ،ایم ایس ایف اور دیگر ذیلی ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو بھرپور شرکت کرنے کا ٹاسک سو نپ دیا گیا ہے۔
یوم تکبیر