آڈیو لیکس انکوائری کمیشن  عوام سے معلومات کے  حصول کیلئے پبلک نوٹس جاری  

آڈیو لیکس انکوائری کمیشن  عوام سے معلومات کے  حصول کیلئے پبلک نوٹس جاری  

  

 اسلام آباد(آن لائن)آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے عوام سے معلومات کے حصول کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پبلک نوٹس میں عوام الناس میں سے جس کے پاس بھی زیر تفتیش آڈیو لیکس سے متعلق معلومات ہوں طلب کی گئی ہیں۔پبلک نوٹس میں سیکرٹری کمیشن کا فون نمبر، ای میل ایڈریس سمیت بذریعہ ڈاک معلومات کی فراہمی کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر کا پتہ بھی شامل ہے۔ پبلک نوٹس کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا،نامعلوم ذرائع سے ملنے والی معلومات قبول نہیں کی جائیں گی۔ 

پبلک نوٹس

مزید :

صفحہ اول -