انٹر بینک میں ڈالر  59پیسے، اوپن مارکیٹ میں 3روپے مزید مہنگا، سونے کی قیمت میں 100روپے تولہ کمی 

    انٹر بینک میں ڈالر  59پیسے، اوپن مارکیٹ میں 3روپے مزید مہنگا، سونے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ا?ج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ا?ل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 3  ہزار 361 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
ڈالر

  

مزید :

صفحہ اول -