جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں: فیصل واوڈا

  جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں: فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کیلئے تھا وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔
فیصل واوڈا 

مزید :

علاقائی -