جب تک سازشی بے نقاب نہیں ہوتے  9مئی جیسے واقعا ت ہوتے رہیں گے: جاوید لطیف

جب تک سازشی بے نقاب نہیں ہوتے  9مئی جیسے واقعا ت ہوتے رہیں گے: جاوید لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          اسلام آباد (این این آئی) اراکین قومی اسمبلی نے ایک بار پھر نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی جارہی ہیں،ملزمان کو سزائین نہ ہوئیں تو چھوٍٹے صوبوں میں تشویش پیدا ہوگی، جب تک سازشیں کرنے والے بے نقاب نہیں ہوتے اس وقت تک 9 مئی جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے، 2017 کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کامعاملہ انکوائری کمیٹی کے سپردکیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسلم بھوتانی نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،یہ واقعہ کسی بلوچ یا سندھی نے نہیں کیا جس کو پروان چڑھایا اسی نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کے واقعہ کو نواب اکبر بگٹی کی شہادت کی طرح کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ نو مئی اپنے ساتھ کئی سوالات بھی چھوڑ گیا،9مئی کے واقعات سندھ سے بلوچستان میں ہوتے تو طاقت کا استعمال ہوتا،سینے چھلنی ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ 9مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہیں انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی جارہی ہیں،ملزمان کو سزائین نہ ہوئیں تو چھوٍٹے صوبوں میں تشویش پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا بلوچستان کا ایک مولانا جیل میں بند ہے حالانکہ سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عسکری قیادت ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ان کے گھروں کو جلایاگیا،اصل کردار کون ہے،اس طرف تو کوئی آنہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پر 190 ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے آتے ہیں،بقول نیب کے القادر ٹرسٹ کک بیکس سے بنا ہے،اگر ملک ریاض نے رشوت دی ہے تو اس کا ذکر کیوں نہیں کیا جاتا،ملک ریاض کو بزنس ٹائیکون کہتے ہیں،ملک ریاض کانام لینے سے پتا نہیں زبان جل جاتی،ملک ریاض کو پکڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور جناح ہاؤس کے نام سے ہے اسکا احترام ہے،جناح ہاؤس کے رہائشی بارے سوشل میڈیا کہتا ہے وہ خان صاحب کا گرویدہ تھا،آرمی چیف کو اس بارے تحقیقات کرنا چاہئیں،تین گھنٹے جناح ہاؤس جلتا رہا اور اسکا مکین اپنا گھر نہیں بچا سکا،جو اپنا گھر نہ بچا سکا وہ ملک کو کیا بچائیگا۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جب تک سازشیں کرنے والے بے نقاب نہیں ہوتے اس وقت تک 9 مئی جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے، 2017 کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کامعاملہ انکوائری کمیٹی کے سپردکیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سازش کرنیوالے بینقاب نہیں ہوتے اس وقت تک 9 مئی کے واقعات ہوتے رہیں گے۔ عالمی قوتیں پاکستان کے حوالہ سے سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی جا رہی ہیں۔ ایسے میں آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد اور ماسٹر مائیڈ نہ پکڑا گیا تو صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔۔ انہوں نے کہاکہ ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی جماعت اسلامی مخالفت کرتی ہے،شہباز شریف یہ معاملہ آپ کے گلے پڑھ سکتا ہے،خود کو سیاست کی حد تک محدود رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کے بہن بھائیوں کو کیوں اٹھایا جارہا ہے،36ایجنسیاں کام کررہی ہیں ان کو مولانا عبدالاکبر چترالی کے اسلام آباد میں داخل ہونے کا پتہ چل جاتا ہے،ایک شخص کو یہ کیوں گرفتارنہیں کرسکتے،ملک کی صورتحال پریشان کن ہے غریب کو کھانا میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جماعت اسلامی کا میئر بننے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔صلاح الدین نے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں،ٹی وی پر دیکھ رہا تھا ملزم کو سیکیورٹی اور پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ تک کارکنان کو تربیت دی گئی جس کے بعد تنصیبات پر حملہ ہوا،9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائیں دی جائیں۔جویریہ ظفر آہیر نے کہاکہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں،یہ سانحہ ایک دم نہیں ہوا، یہ عمران خان کے مائنڈ سیٹ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے سمیت کئی لوگوں نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کیا تو شرک کے فتوے لگے، ملک ریاض کے نام پر ٹی وی کی آواز کیوں بند ہوجاتی ہے،ملک ریاض کا نام لینے کی اجازت کیوں نہیں ہے،سب کے نام سامنے لانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور پوری فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،فوج اور عوام کو سامنے لانے کی کوشش ناکام ہوئی،فوج نے سنجیدگی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرونی طاقتیں تب آتی ہیں جب ہم ان کو دعوت دیتے ہیں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس (آج) بدھ کو ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی

مزید :

علاقائی -