صوبہ بھر میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں ، نگران حکومت کا فیصلہ چیلنج ، انٹرویوز پرپابندی 

صوبہ بھر میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں ، نگران حکومت کا فیصلہ چیلنج ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، بہاولپور(خصو صی ر پورٹر، ڈسٹرکٹ بیورو) لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے نگران حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی 19 مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے حکم نامے پر عمل درآمد کو روک دیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے اس بابت آج ہونے والے وائس چانسلرز کے انٹرویوز ز کو بھی لینے سے روک دیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے معاملہ پر نگران حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن سے سات جون تک تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔ عدالت عالیہ نے معاملہ پر قانونی رہنمائی کے لیے اٹارنی جنرل فار پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے بھی قانونی رائے طلب کر لی ہے ۔ اس سے قبل عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شاکر علی نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے سے روک دیا ہے ۔ قواعد کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں الیکشن ہونا تھے مگر الیکشنز کا انعقاد بھی نہ ہو سکا ۔ نگران حکومت نے اب صوبہ بھر کی 19 مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے ۔ جس کے بعد آج مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز بھی کیے جانے ہیں ۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان انٹرویوز کو روکا جائے ۔ جبکہ نگران حکومت کی جانب سے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے اقدام کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -