زرداری سے جام کمال، چنگیز جمالی کی ملاقاتیں، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

زرداری سے جام کمال، چنگیز جمالی کی ملاقاتیں، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      کوئٹہ/کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں تنظیمی سمیت دیگرپارٹی امور پر بریفنگ دی انہوں نے 9مئی کے واقعات پرتحریک انصاف کے شرپسندوں کی جانب سے جلاو،گھیراوپر پارٹی قیادت کے دو ٹوک موقف کو قوم کی آوازقراردیا سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے ہماری پہچان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں ماضی میں دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی شہادت پر عوامی ردعمل کے نتیجے میں ملکی سطح پر جو صورتحال پیدا ہوئی بلخصوص سندھ میں جس طرح بغاوت نے سر اٹھایا وہ صورتحال انتہائی خطرناک تھی ایسے موقع پر میں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ناصرف مزید دولخت ہونے سے بچایابلکہ سندھ میں اٹھنے والی بغاوت کا سر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کچل ڈالا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کے استحکام،سلامتی،خوشحالی کے لیے کام کیا ہے جمہوریت،پارلیمنٹ کی بالادستی اور پاکستان سے محبت پیپلز پارٹی کی گھٹی میں شامل ہے مگر افسوس عمران خان نیازی کی گرفتاری پر ملکی سطح پر جو ڈرامہ رچایا گیا اس سے پاکستان کا بڑا نقصان ہوا ملکی تاریخ میں پہلی بار جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت دیگر قومی تنصیبات کو آگ لگاکرجو نقصان پہنچایا گیا یہ ناقابل معافی جرائم اور ملک کو توڑنے کی سازش تھی مگر ہمارے قومی قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص افواج پاکستان اور پی ڈی ایم حکومت نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے ا سے ناکام بنا کر عمران نیازی کا گھناؤنا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث کوئی شخص قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکتا عمران خان بھی اپنے انجام کو جلد پہنچے گا انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملا قات، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدرآصف علی زرداری سے کراچی میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے ملا قات کی، ملا قات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور صدر پی پی پی حب میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔
 زرداری ملاقات

مزید :

صفحہ اول -رائے -