ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات جاری

 ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون عبدالسلام شیخ نے حج آپریشن 2023 کی نگرانی کے لیے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا، انھوں نے امیگریشن علاقوں کی روانگی/آمد پر ایف آئی اے کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر علی مراد نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دورے کے دوران امیگریشن کی روانگی/آمد اور کیم سکینر کے حوالے سے ڈائریکٹر کو بریفنگ بھی دی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے پاکستان کسٹمز، سول ایوی ایشن اتھارٹیز، اینٹی نارکوٹک فورس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکام کے ساتھ عازمین حج کی سہولت اور امیگریشن کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے امیگریشن عملے کو عازمین حج کو مثر خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں، اور کہا کہ حج پروازوں کے دوران خصوصی کاونٹرز چلائے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ عازمین حج کو امیگریشن کلیئرنس کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے، اور کہا کہ ہم نے بزرگ شہریوں کے لیے ان کے مذہبی سفر کے لیے سہولت کو یقینی بنانا ہے۔