فیرز والہ: ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی
فیروزوالہ(نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت چار افرادجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور شرقپور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ریاست علی اور اس کی بیوی موقع پر ہلاک ہوگئے۔بتایا گیا مددکے کا رہائشی ریاست علی اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رحمان پورہ سے گاؤں جا رہا تھا جب وہ گریڈ اسٹیشن شرقپور روڈپہنچا تو سامنے سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر ان سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں میاں بیوی دم توڑ گئے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ لاہور روڈ پر تیر رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں نوجوان خالد موقع پر ہلاک ہو گیا لاہور جڑانوالہ روڈ پر بڑا اڈا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال بھجوا دی جی ٹی روڈ پر 2 ٹرک بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 3افراد زخمی ہو گئے۔
چار جاں بحق