بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کا خدشہ

  بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آ باد (آئی این پی) گرمی بڑھتے ہی ملک میں بجلی کی طلب میں 7 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوگیا۔ ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار تقریبا 17 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ طلب 21 ہزار میگاوٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی طلب چودہ ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 21ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی۔ لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت شہری علاقوں میں دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تاہم دیہی علاقوں لاین لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ طلب میں اضافے کے باعث عوام کو کئی کئی گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ یاد رہے کہ روپے کی ناقدری اور معاشی مشکلات کے باعث گرمیوں میں بجلی کی طلب پوری کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ رواں سال ملک میں 18 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ ہوچکا ہیں۔ ترسیلی نظام محض 24 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کا حامل ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق مجموعی طلب 30 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرسکتی ہے۔
بجلی