افواج پاکستان کی حمایت میں واپڈا ورکرز یونین نے ریلی نکالی 

افواج پاکستان کی حمایت میں واپڈا ورکرز یونین نے ریلی نکالی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واپڈا کی ممکنہ نجکاری، مہنگائی کے خلاف اورسیفٹی ڈے سمیت افواج پاکستان کی حمایت میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین کے زیر اہتمام سیپکو سرکل آفس سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھر ریجن جنرل سیکریٹری شجاعت علی گھرو، سید زاہد شاہ، ڈاڈا دیدار حسین، عبدالشکور مستوئی، عبدالحکیم منگی، نذر محمد میمن، اشفاق احمد، سرتاج، خلیل احمد ڈومکی، غلام مصطفی اعوان و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ افواج پاکستان دنیا بھر کی طاقتور افواج میں سے ایک ہے اور ملک دشمن عناصر ملک کی مضبوط دیوار کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں جو کسی صورت پوری نہیں ہونے دی جائیگی، پوری قوم سمیت ملکی اداروں کے ملازمین بھی اپنی افواج پاکستان کیساتھ ہر محاز پر ساتھ کھڑی ہے انہوں نے افواج پاکستان کی ملکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شہداء افواج پاکستان کی قربانیوں پر سرخ سلام پیش کیا اختتام ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی،۔