لالہ موسی ٰ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) لالہ موسیٰ دھامہ روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پراندھادھند فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، ملزمان موقع سے فرار۔ تفصیل کے مطابق محمد نواز سکنہ گجو بھلوٹ اپنے بیٹے اظہر اقبال سکنہ گجھو بھلوٹ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ دھامہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتولین کی نعشیں ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں جبکہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
باپ بیٹاقتل