نوشہرہ،نقل کی روک تھام استاد کو مہنگا پڑا،نامعلوم افراد نے مار مار کر لہولہان کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام ڈیوٹی پر معمور ٹیچر کو مہنگا پڑا نامعلوم افراد نے سکول مالک کی ایما پر مار مار کر لہو لہان کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مردان نے بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کردیا اس سلسلے میں محمد ابوبکر ولد طاہر علی سکنہ بدرشی ضلع نوشہرہ نے زخمی حالت میں پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ایک سرکاری سکول میں ٹیچر ہوں اور جاری میٹرک امتحانات میں مردان بورڈ کی جانب سے میری ڈیوٹی خیبر اسلامک پبلک سکول اکبر پورہ میں لگی ہے اس سکول کے مالک فضل الہی ولد نامعلوم مجھ سمیت میرے دیگر ساتھیوں پر دباو ڈال رہا کہ امتحانی سنٹر میں میرے سکول کے طلبا کو نقل کرنے پر کچھ نہ کہا جائے لیکن یہ اسکی بھول ہے کیوں کہ میری ڈیوٹی امتحانی سنٹر میں نقل کا روک تھام ہے ہم اس کی بات مانے سے انکاری تھے اس لئے اسی فضل الہی کی ایما پر چند موٹرسائیکل سوار مسلح و ڈنڈا بردار وں نے مجھ پر ڈیوٹی پر جاتے ہوئے مین روڈ اکبر پور ہ پر حملہ آور ہوئے اور مجھے پستول کے بٹوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر لہو لہان کر دیا ہے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مرداب امتحانی بورڈ نے بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کردیا ہے، جبکہ مقامی پولیس بھی نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارٹیم تشکیل دے دیا ہے،سرکاری سکول ٹیچر پر حملہ کے خلاف ملگری استاذان، آل ٹیچر ایسوسی ایشن سمیت وحدت اساتذہ، تنظیم اساتذہ اور دیگر اساتذہ کی تنظیموں نے بھر پور مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو جلداز جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا بصورت دیگر راست اقدام اتحانے کی دھمکی دے دی۔