فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیمیں ملا وٹ کیخلاف سرگرم
پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گزشتہ دن مردان، پشاور اور بنوں میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے غیر معیاری کاروباروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نیشمسی روڈ پر جوس بنانے والے کار خانے پر ا اچانک چھاپہ مارا اور چھ سو سے زیادہ غیر معیاری جوس برآمد ہونے پر موقع پر تلف کیا اور کارخانے کو سربمہر کرتے ہو استعمال ہونے والی مشینری قبضے میں لی گئی اور مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے اسی پشاور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے رنگ روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس، بیکری یونٹس اور فوڈ پوائنٹس کے معائنے کیے، کاروائی کے دوران دو ہوٹلوں سے 15 کلو گرام غیر معیاری گوشت برآمد کر کے ضائع کیا گیا اور ناقص صفائی پر مالکان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہوئے آئندہ کے لئے لیے صفائی اور معیاری گوشت رکھنے کی تنبیہ کی گئی تفصیلات کے مطابق بنوں میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیم کی انسپکشن کے دوران مختلف جنرل سٹورز ملک شاپس اور جوس پوائنٹس کے معائنے کیے گئے جس میں زائدالمیعاد خوردنوش اشیاء ضبط کی گئی اور ملک شاپ کو غیر معیاری ڈرم کے استعمال پر مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ملاوٹ مافیا کیخلاف اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ صحت مند خوراک کی عوام تک رسائی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا مقصد اور عزم ہے اور اس معاملے میں غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں سے سختی برتی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی سے تعاون کریں اور صوبے جہاں بھی کوئی ملاوٹ مافیا سرگرم ہو تو انکو فوڈ اتھارٹی حکام کے نوٹس میں لائیں۔