ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد
کراچی (سٹاف رپورٹر)مہتمم جامعہ اور قونصل جنرل کے درمیان جامعہ کے تعلیمی نظام، ملائیشیا میں جامعہ کے فضلا کی خدمات، ملائیشیا کی مختلف یونیورسٹیز سے جامعہ کے تعلیمی معاہدوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال اور تعلیمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔مولانا نعمان نعیم نے قونصل جنرل کا بنوریہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی قونصلیٹ اور آپ سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں اور ہمیشہ سے تعاون رہتاہے، آپ تشریف آوری یہاں پڑھنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ اور ملائیشیا کے تعلق سے دنوں ممالک کے درمیان تعلق مزید مستحکم اور تعلیمی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔قونصل جنرل ہردینا تا احمد نے جامعہ کے تعلیمی نظام اور ملائیشیا میں فضلا کی خدمات کو سراہا اور ملائیشیا کے جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ کی تعلیم و تربیت پر مہتمم جامعہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ملائیشین طلبہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے،ہمیں خوشی ہے کہ یہاں ہمارے طلبہ کی بہترین تربیت کے ساتھ ان کے مستقل کی بھی فکر کی جاتی ہے،اسی فکر کو لیکر جامعہ کی انتظامیہ نے ملائیشیا کی جامعات کے ساتھ تعلیمی تعاون کے معاہدے اسفار بھی کیے ہیں جو خوش آئند ہیں اور آیندہ بھی قونصلیٹ کا جامعہ بنوریہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔اس موقع پر نائب قونصل جنرل محترمہ عزوہ سلیلی، شعبہ بیرون کے ڈائریکٹر مولانا فرقان صیدیقی، جامعہ کیکلی الحدیث کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سرودہ(یوگنڈا)جامعہ کے بیرون امور سے مفتی زین حسن (سری لنکا)و دیگر بھی موجود تھے۔