گورنرخیبر پختونخوا کی کاوشوں کو سراہتے ہین: حاجی غلام علی 

  گورنرخیبر پختونخوا کی کاوشوں کو سراہتے ہین: حاجی غلام علی 

  

        پشاور(سٹی رپورٹر)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ گورنر خیبر پختونخواکی کاوشوں کو سراہتے ہیں انکی کاوشوں کے بدولت آج کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے زیر انتظام سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج کو 4 عدد بسیں،میونسپل انٹر کالج شاہی باغ برائے طالبات کو 4 بسیں فراہم کردی گئیں ہے جبکہ خصوصی بچوں کے لیے بھی 3 عدد بسیں فراہم کر دی گئی گورنر خیبر پختونخوا اپنے وعد ے کاایفا کررہے ہیں خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں سمیت ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کر دیا ہے جبکہ گورنر ہاؤس کوبھی عام عوام کیلئے کھول رکھاہے موجودہ دورخیبر پختونخوا کی ترقی کے حوالے سے تا ریخی دور ثابت ہوگاگورنر خیبر پختونخوا کی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دلوانے کیلئے اور بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گورنرہاؤس پشاور میں کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کے طالبات اور اساتذہ کو لانے اور لے جانے کیلئے بسوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے مئیر پشاور حاجی زبیر علی کے ہمراہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کے دورہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے طالبات اور اساتذ ہ کو لانے اور لے جانے کیلئے بسوں کی فراہمی کا اعلان کیاتھا جسے آج عملی جامہ پہنایا گیا اور سکول پرنسپلز کو بسوں کی چابیاں حوالے کی جبکہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے زیر انتظام اداروں جس میں نابینا  خصوصی بچوں اور معذور افراد کے سکولوں کو بھی بسیں فراہم کردی گئی گورنر ہاؤس میں بسوں کی حوالگی کے تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی اور نگران صوبائی وزرا کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران میونسپل انٹر کالج اور سٹی ڈگری کالج کی پرنسپلزاور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی ز بیر علی نے خصوصی بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا اور ان میں گل مل گئے ٗ طلبہ کے لیے گورنر ہاؤس کھول دیا گیا تھا اور ان کو گورنر ہاؤس کے تمام حصوں میں جانے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ گورنر ہاؤس میں طلبہ کے خصوصی طعام کا بھی بندوبست بھی کیا گیا تھا