موک ایکسرسائز کا سلسلہ بدستور  جاری، تھانہ تہکال کی حدود جاوید شہید ٹاور میں خصوصی مشق

 موک ایکسرسائز کا سلسلہ بدستور  جاری، تھانہ تہکال کی حدود جاوید شہید ٹاور ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) ضلع پشاور میں امن ومان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بر وقت نمٹنے کیلئے اہم اور حساس مقامات میں خصوصی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی روشنی میں تھانہ تہکال کی حدود میں واقعہ جاوید شہید ٹاور مشق کرکے سکیورٹی کو مزید فعال کیا جا رہا ہے، سکیورٹی آڈٹس کا مقصد سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ہونے والی ایکسرسائز میں ڈی ایس پی ٹاون سجاد حسین، ایس ایچ او تھانہ تہکال احمد اللہ اور دیگر پولیس افسران نے بھی حصہ لیا، ایکسرسائز میں پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کا مشق کیا، اسی طرح البرک ٹیم، آر آر ایف، بی ڈی یو کے علاوہ سنیفر ڈاگز ڈاگز،مقامی پولیس، لیڈیز پولیس اور 1122 نے بھی حصہ لیا جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کرنا تھا مشق کے دوران جاوید شہید ٹاور کا محاصرہ کر کے عملہ کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی، اسی طرح زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں تک پہنچانے اور جاوید شہید ٹاورکی عمارت کو دہشت گردوں سے پاک کرنے جبکہ گرفتار افراد کو بروقت تھانہ منتقلی کا بھی مشق بھی کیا گیا، اسی طرح اردگرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کر کے آنے جانے والے گاڑیوں کی سنیپ چیکینگ کے دوران تلاشی، سنیفر ڈاگز کے ذریعے سوئیپنگ جبکہ جاوید شہید ٹاور کی عمارت اور ملحقہ عمارتوں پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا