اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)طارق روڈ پر اسلحہ اور گولیوں کی خریدو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت بلال کینام سیہوئی، جو طارق روڈ سگنل پر اسلحہ اور گولیوں کی خریدو فروخت کا کام کرتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم بلال بلوچستان اورسوات سیاسلحہ منگوا کر دکانوں میں سپلائی کرتا تھا جب کہ مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر گولیوں کی سپلائی بھی کرتا تھا، مبینہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔