36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی

36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا، پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 36 منتخب چیئرمینز نے بلدیاتی عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کے حوالے سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مخالفین کے فارورڈ بلاک اور حلف نہ اٹھانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی کے 5 یوسی چیئرمین گرفتاری کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے، گرفتار رہنماں میں یوسی 2 جناح ٹان سے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، یوسی 10 نارتھ ناظم آباد سے ملک عمر دراز، کورنگی یوسی 5 سے امجد حسین شامل ہیں۔یوسی 5 چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین شاہد انصاری کو حلف سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ یوسی مومن آباد سے محمد مصطفی بھی حلف نہ اٹھا سکے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ گرفتار چیئرمینز کی حلف برداری کے لیے انہیں پیش نہیں کیا گیا، گرفتار یوسی چیئرمینز کے لیے ڈی آر او نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے تھے۔ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ میئر کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے گرفتار یوسی چیئرمینز سے حلف لیا جائے۔