تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا
تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے پارٹی چھوڑنے پر کہاہے کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں،2-3 مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔ان کاکہناتھا کہ میرے خیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہے اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائے گا اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونے چاہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹ کاٹی ، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے ،ساری قوم9مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اورملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ میرے خیال میں لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہے اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائے گا اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونے چاہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے کسی اورپرنہیں ،پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیاہے معلوم نہیں ڈالر کہاں پررکے گا،مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحت سیاسی بنادیاگیاہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جاسکے ،ان کاکہناتھا کہ اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔