قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز کو واپس اتار لیاگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کراچی سے کوئٹہ کیلئے اڑان بھرنے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرند ہ ٹکرا گیا،جس کے بعد پرواز کراچی واپس اتارلی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڑان کے 5 منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کوبراڈ سٹرائیک کی اطلاع دی ،اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کر گئی ۔
ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ ایئربس اے 320 طیارہ بحفاظت لینڈکر گیا ،طیارے کو ہینگر میں منتقل کرکے اس کا معائنہ کیاجارہاہے ۔