اسد قیصر کیخلاف کتنے مقدمات؟ پولیس نے ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف 7 مقدمات کا ریکارڈ پولیس نے عدالت میں جمع کروا دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ اسد قیصر کی جانب سے سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کے روبرو سوال اٹھایا کہ ابھی تک معلوم نہیں کل کتنے مقدمات ہیں، عدالت سے استدعا ہے پولیس سے مکمل ریکارڈ منگوایا جائے۔
عدالت نے پولیس حکام کو کل تک دیگر مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔