شاہد کپور نے اپنی نئی فلم" بلڈی ڈیڈی "کا پوسٹر شیئر کردیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سٹار شاہد کپور نےسوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم "بلڈی ڈیڈی" کا پوسٹر شیئر کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٖٹ فارم انسٹاگرام پر شاہد کپور نے اپنی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں انہیں ہاتھ میں پستول پکڑے نظر آرہے ہیں اور ان کی نگاہوں سے غصہ جھلک رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ "فلم کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا جبکہ فلم 9 جون کو شائقین کیلئے پیش کر دی جائے گی۔"
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، "بلڈی ڈیڈی" میں شاہد کپور کو انسداد منشیات ایجنسی کا افسر دکھایا گیا ہے۔