برطانیہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کیخلاف احتجاج، بھارت کیخلاف نعرہ بازی

برطانیہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کیخلاف احتجاج، بھارت ...
برطانیہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کیخلاف احتجاج، بھارت کیخلاف نعرہ بازی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی کال پر برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقبوضہ وادی میں ہونے والی G20 کی متازعہ میٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے  کیے گئے، مظاہرین نے بھارت کے خلاف  نعرے لگائے اور G20 ممالک سے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ محمد افضل ایم پی نے خصوصی طور مانچسٹر  کے مظاہرے میں شرکت کی ۔ 

گلاسگو میں منعقدہ مظاہرے کی قیادت حنیف راجہ صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ نے کی ،  بریڈ فور ڈ کے مظاہرے کی قیادت حافظ محمد آزاد سیکرٹری جنرل تحریک کشمیر برطانیہ نے کی ،  مانچسٹر کے مظاہرے کی قیادت نصر اقبال چوہدری کوار ڈینیٹر تحریک کشمیر مانچسٹر نے کی ، نیلسن کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت چوہدری محمد یاسین صدر تحریک کشمیر نیلسن نے کی ۔برمنگھم کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت  چوہدری اکرام الحق صدر تحریک کشمیر برمنگھم اورمولانا طارق مسعود صدرکل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی  نے کی, لوٹن کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت چوہدری محمد رمضان صدر تحریک کشمیر لوٹن اور سابق مئیر ریاض بٹ نے کی ۔ مظاہرین نے G20 کی میٹنگ کے خلاف اور بھارت کے مظالم کے خلاف پلے کار ڈز اٹھاے ہوے تھے ۔

مقررین محمد غالب صدر تحریک کشمیر یورپ ، مفتی فضل احمد قادری ، سید طفیل حسین شاہ ،  صاحبزادہ فاروق القادری ، ڈاکٹر جاوید گل ، کونسلر چوہدری عمران علی ،  ڈاکٹر حامد خان المشرقی ، چوہدری قربان حسین ، بشیر رٹوی ، سرادر عبدالحفیظ ، رضا گلزار ، چوہدری محمد مختار، انعام الحق خواجہ ، عاشق حسین کاظمی ، مولانا ضیاء الحسن، آسیہ حسین ، نائلہ عظمت، راجہ فضل الرحمن ، مولانا سعید الرحمن ، کونسلر محمد یاسین ، چوہدری زاہد اقبال ، ظفر قریشی ، کونسلر طاہر ملک ، کونسلر راجہ ظہور ،   شوکت سلطان اور دیگر نے  کہا G20 کی مقبوضہ وادی میں میٹنگ کرنا اقوام متحدہ کی قرارادوں کی خلاف وارزی ہے ۔  G20 کے ممالک کو اقوام متحدہ کے اس مطالبہ کو بھرپور سپورٹ کرنی چاہئے کہ بھارت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی وفد کو  ایکسیس دینی چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے حقیقت کھل کر سامنے آسکے کہ بھارت کس طرح جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ۔ جن ممالک نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ان ممالک کی مقررین نے تعریف کی اور باقیوں سے اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔