مراد سعید کا اپنی جان کو خطرے اور مقدمات کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان کو خط 

مراد سعید کا اپنی جان کو خطرے اور مقدمات کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان کو خط 
مراد سعید کا اپنی جان کو خطرے اور مقدمات کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان کو خط 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے  اپنی جان کو درپیش خطرے اور مقدمات کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق مراد سعید نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو لکھے خط میں کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی حقوق کے تحفظ میں ناکام ہیں، مجھ پر دہشت گردی، بغاوت پر اکسانے جیسے سنگین الزامات لگائے گئے۔ میں نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قیام امن کیلئے آواز بلند کی۔ مجھ پر بغاوت کے مقدمے بنا دیئے گئے۔ اس صورت حال میں کسی عدالتی فورم پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتا۔ 

واضح رہے کہ پولیس مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہی ہے تاہم وہ تمام تر کوششوں کے باوجودپولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔ 

مزید :

قومی -