آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کا الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل سے مکالمہ 

آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے ...
آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان کا الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل سے مکالمہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں، ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،جس ہستی کا کام کررہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پردرخواست ہوئی، چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نقطہ اٹھایاگیا،اپنے جواب میں تین چار کے فیصلہ ہونے کا ذکر بھی کیا تھا.چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کو گھبرانا نہیں چاہئے،عدالت آپ کی سماعت کیلئے بیٹھی ہے،کوئی معقول نقطہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے،عدالت میں نقطہ اٹھایاگیا لیکن اس پر بحث نہیں کی گئی،کل نظرثانی کے دائرہ اختیار پر بات ہوئی تھی،حکومت کی نہیں اللہ کی رضا کیلئے بیٹھے ہیں،بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں ۔
آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں،ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں، ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں،جس ہستی کا کام کررہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے،آپ صفائیاں نہ دیں، عدالت صاف دل کے ساتھ بیٹھی ہے۔