9 مئی کے دن 154 کالرز پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کیساتھ رابطے میں رہے، حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہوا ، تہلکہ خیز انکشاف

9 مئی کے دن 154 کالرز پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کیساتھ رابطے میں رہے، حساس ...
9 مئی کے دن 154 کالرز پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کیساتھ رابطے میں رہے، حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہوا ، تہلکہ خیز انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ایک ہی جگہ تیار ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے، احتجاج کے دن 154 کالرز پی ٹی آئی کے 6 اہم رہنماؤں کیساتھ رابطے میں رہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی 6 اہم شخصیات کی جیو فینسنگ رپورٹ حاصل کر لی۔ 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوے میں 154 موبائل نمبرز مشترک پائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، حماد اظہر، محمود الرشید ، اسلم اقبال اور اعجاز احمد 9 مئی کو بلوائیوں سے رابطے میں تھے اور 215 کالرز ان کے ساتھ لنک تھے۔ 

جیو فینسنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاسمین راشد کا شرپسندوں کیساتھ 41 بار رابطہ ہوا، حماد اظہر کے موبائل سے 10 کالز شرپسندوں کو گئیں، اعجاز احمد کی جانب سے کی جانیوالی اور موصول ہونے والی 50 کالوں کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے۔ محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔اسلم اقبال نے 16 کالوں کے ذریعے شرپسندوں کیساتھ بات چیت کرتے رہے۔ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی 8 مئی اور اس سے پہلے ایک ہی مقام پر تیار کی گئی۔

مزید :

قومی -