خاتون رہنما عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کی کتنی سابق خواتین اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 9 مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف شدید مسائل میں گھِر چکی ہے اور بڑی تعداد میں کارکنان اورر ہنما پارٹی کو خیر آباد کہہ رہے ہیں ۔ اب خبر آ رہی ہے کہ مزید سابق خواتین اراکین اسمبلی کے راستے جدا کرنے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران ، شاہینہ کریم اور مس شاہدہ کا آئندہ چند روز میں پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ، ان کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور عالیہ حمزہ بھی پارٹی چھوڑنے پر غور کر رہی ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جمشید چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان دیتے ہوئے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ سنا دیاہے جبکہ گزشتہ روز اہم رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔