شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میران شاہ(اے این آئی )شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں چارافراد شہید ہو گئے جن میں تین سیکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری شامل ہے ۔ 
 ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے بتایا کہ خود کش حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکہ اس وقت ہوا جب معمول کی چیکنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا، د ھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔