پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
 پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انہوں نے سعودی حکام کو سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں. 

سعودی عرب میں تعینات ہونیوالے پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے سعودی عرب پہنچنے پر سعودی ڈپٹی وزیر پروٹوکول آفیئرز خالد بن فیصل سے ملاقات کی اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں جس پر خالد بن فیصل نے ان کی بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ احمد فاروق نے بطور سفیر سفارت خانہ پاکستان ریاض میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں.

مزید :

عرب دنیا -