میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا،شیخ روحیل اصغر 

میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا،شیخ روحیل اصغر 
میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا،شیخ روحیل اصغر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)اجلاس میں سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج سنائی دی ،لیگی رکن پی اے سی نے وزارت مواصلات کے حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا، اس لئے تعریف کررہا ہوں،انہوں نے میرے علاقے میں ایک سڑک بنائی ہے، تعریف توبنتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزارت مواصلات کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیاگیا،پی اے سی میں بھی سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہونے کی گونج سنائی دی۔
لیگی رکن پی اے سی کی جانب سے وزارت مواصلات کے حکام کی تعریف کی گئی،شیخ روحیل اصغر نے کہاکہ میراسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو گیا، اس لئے تعریف کررہا ہوں ،انہوں نے میرے علاقے میں ایک سڑک بنائی ہے، تعریف توبنتی ہے۔
ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہاکہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوتا نہیں کیا جاتا ہے ،نزہت پٹھان نے کہاکہ شیخ روحیل اصغر شائد سافٹ ویئرخوداپ ڈیٹ کراکرآئے ہیں۔