کور کمانڈر ہاﺅس کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کر دیا گیا 

کور کمانڈر ہاﺅس کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں ...
کور کمانڈر ہاﺅس کی مبینہ مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے کور کمانڈر ہاﺅس کی مبینہ مرکز ی ملزمہ خدیجہ شاہ کو عدالت کے روبرو پیش کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمہ کو کمرہ عدالت میں شوہر جہانزیب امین سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی ہے ۔ خدیجہ شاہ عدالت کے بعد دو گھنٹے قیدی وین میں بیٹھیں رہیں ،تفتیشی افسر کے آنے پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔
خدیجہ شاہ نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت خراب ہو رہی ہے ، میں دمے کی مریضہ ہوں گرمی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات ہیں، عدالت میں پیش کیا جائے ۔
پولیس اہلکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے کیس کے تفتیشی افسر لاہور ہائیکورٹ میں مطلوب ہیں ، جیسے ہی آئیں گے آپ کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، گاڑیوں کو چھاﺅں میں کھڑی کر دیتے ہیں ۔

مزید :

قومی -