شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں سسیکس کو جوائن کرلیا
لندن(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاﺅنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا،سسیکس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیے جانے والے انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں،آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سمیت 11پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔