پی ٹی آئی کے رہنما فیصل مختار گوندل کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فیصل مختار گوندل کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹٰی وی سماء نیوز کے مطابق فیصل مختار گوندل کو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، وہ بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ سٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست ارسال کی ہے کہ گرفتاری سے بچنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔