غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، بڑا دعویٰ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جس کا باضابطہ اعلان جلد ہی متوقع ہے ،یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل نے کیا ہے تاہم آزادانہ ذرائع سے اس خبر کے فائل ہونے تک تصدیق نہیں ہوسکی ۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے جلائو گھیرائو اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔